Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں 24 گھنٹے میں مزید 3,019 افراد کورونا وائرس کا شکار، 05 افراد جاں بحق

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 05 جانیں...
شائع 13 جنوری 2022 09:18am

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 05 جانیں لے لیں جبکہ مزید 3,019 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے، کورونا سے اب تک 28,992 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,312,267 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 3,019 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 13 لاکھ 12 ہزار 267 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 91 ہزار 743 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 49 ہزار 843 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 906، اسلام آباد میں ایک لاکھ 09 ہزار 944، بلوچستان میں 33 ہزار 675، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 437 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 719 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 05 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 992 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 03 اموات رپورٹ ہوئیں ، اس کے علاوہ پنجاب اورآزاد کشمیر میں ایک، ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,084 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7691، خیبرپختونخوا میں 5948، اسلام آباد میں967، بلوچستان میں 367 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 749 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 23 ہزار 230 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 651 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.12 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 346 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 12 لاکھ 60 ہزار 045 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 49 ہزار 270 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3,019 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 23 لاکھ 984 ہزار 502 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant