Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 13 اموات، 2,074 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 13 افراد...
شائع 12 جنوری 2022 09:28am

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 13 افراد جان سے گئے جبکہ 2,074 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,987 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,309,248 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 2,074 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 13 لاکھ 09 ہزار 248 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 90 ہزار 010 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 924 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 842، اسلام آباد میں ایک لاکھ 09 ہزار 660، بلوچستان میں 33 ہزار 664، گلگت بلتستان میں 10ہزار 433 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 715 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 13 افرادزندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 987 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 09 اموات رپورٹ ہوئی، اس کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 02،02 مریض انتقال کرگئے۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,083 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7691، خیبرپختونخوا میں 5945، اسلام آباد میں967، بلوچستان میں 367 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 748 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 20 ہزار 562 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 628 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 4.70 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 446 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 59 ہزار 699 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 44 ہزار 120 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2,074 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 23 لاکھ 935 ہزار 232 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant