Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب بھر میں شدید سردی اور دھندکا راج، موٹروے کئی مقامات سے بند

لاہور:پنجاب بھر میں شدید سردی اور دھند کا راج ہے، دفاتر اور...
شائع 11 جنوری 2022 11:08am

لاہور:پنجاب بھر میں شدید سردی اور دھند کا راج ہے، دفاتر اور تعلیمی اداروں میں جانا محال ہوگیا، حدنگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹروے کو کئی مقامات سے بند کرنا پڑا جبکہ ٹرینوں اور پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہے۔

سرمئی بادلوں کے ساتھ دھند کی سفیدی چھائی ہوئی ہے، پنجاب بھر میں بارشوں کا اسپیل تو تھم گیا، اب ایک بار پھر دھند واپس لوٹ آئی ہے، سردی بھی زیادہ لگ رہی ہے جبکہ میدانی مقامات پر پہاڑی علاقوں کے نظارے مل رہے ہیں۔

خوبصورت موسم میں سست روی کی شکار ٹریفک مسائل بڑھا رہی ہے جس سے شہری بے حد پریشان ہیں۔ شاہ کوٹ، چک جھمرہ، جہانیاں، شرقپور شریف، وہاڑی اور کہروڑ پکا سمیت پنجاب کے مختلف علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

شدید دھند کے باعث بند کی گئی موٹروے ایم 2اور ایم 3کو حد نگاہ بہتر ہونے پر کھول دیا گیا جبکہ دھند کے بادل فلائٹ آپریشن اور ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر کررہے ہیں۔

lahore

punjab

fog

moterway

train schedule

cloudy weather