Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہر میں بڑھتے کوروناکیسز سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات کرنے ہونگے ،مرتضیٰ وہاب

کراچی: ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں ہر گزرتے دن کے...
شائع 10 جنوری 2022 02:02pm

کراچی: ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کو کم کرنے کیلئے سخت اقدامات کا عندیہ دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں مرتضی وہاب نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تازہ ترین کیسز کی صورتحال اور ڈیٹا کا جائزہ لے رہی ہے۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ "اگر شہری نہیں چاہتے کہ سخت فیصلے کیے جائیں، تو انہیں حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔"

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ویکسین لگوائیں اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل کریں۔

Murtaza Wahab

Sindh government

sindh