Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلدیاتی قانون کیخلاف جماعت اسلامی کا دھرنا آج 10ویں روز بھی جاری

کراچی :بلدیاتی قانون کیخلاف سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی...
شائع 09 جنوری 2022 02:21pm

کراچی :بلدیاتی قانون کیخلاف سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی احتجاجی دھرنا آج 10ویں روز بھی جاری ہے،احتجاجی دھرنے میں مظاہرین پلے کارڈ اٹھائے شریک ہیں۔

سندھ حکومت کے منظور کردہ بلدیاتی نظام اور شہری اداروں پر قبضے کخلاجف جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا دسویں روز میں داخل ہوگیا ،احتجاجی دھرنے کے شرکا ءسرد موسم میں بھی پنڈال میں موجود ہیں۔

دھرنے کے شرکا بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے سندھ حکومت کے بلدیاتی قانون کی واپسی کیلئے جہاں نعرے لگا رہے ہیں تو دوسری طرف حق دو کراچی کے حوالے نغمے بھی لاؤڈ اسپیکر پر چلائے جا رہے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے سندھ حکومت نچلی سطح پر اختیار منتقل کرے، سندھ حکومت شہری اداروں پر قابض ہے مطالبات کی منظوری تک وہ دھرنے سے نہیں اٹھیں گے۔

احتجاجی دھرنے کے باعث سندھ اسمبلی جانے والی سڑک ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند ہے۔

karachi

Sindh Assembly

protest

Jamat e Islami