خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات، 12 افراد جاں بحق، 29زخمی
پشاور:خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 29 ذخمی ہوگئے جبکہ واقعات میں گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے نے 3 دسمبر سے اب تک بارشوں اور برفباری سے مختلف حادثات کی رپورٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارشوں کے حالیہ اسپیل سے مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے۔
حالیہ بارشوں کے باعث اپر دیر میں 10 اموات واقع ہوئیں جن میں 7 بچے،2 خواتین اور ایک مرد شامل تھا جبکہ مردان میں ایک بچہ اور لوئر کوہستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 29 افراد ذخمی بھی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں 22 مکانات کو جزوی نقصان بھی پہنچا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق چارسدہ اور دیراپر میں بارش اور برفباری سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کر دیا گیا ۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پرمتعلقہ ضلعی انتظامیہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بند سڑکوں کو بحال کرنے کیلئےاقدامات کررہی ہیں۔
Comments are closed on this story.