Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کے وار تھم نہ سکے، 24گھنٹے میں مزید 07 اموات، 1,572 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے، 24 گھنٹے میں...
شائع 09 جنوری 2022 09:26am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے، 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث مزید 07 افراد جان سے گئے جبکہ 1,572نئے کیسز رپورٹ ہوئے،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,969 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,304,058 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1,572 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 13 لاکھ 04 ہزار 058 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار 740 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 47 ہزار 530 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 715، اسلام آباد میں ایک لاکھ 09 ہزار 283، بلوچستان میں 33 ہزار 658، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 430 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 702 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 07 افرادزندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 969 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 03 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ پنجاب میں 02، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ایک ،ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,079 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 7681، خیبرپختونخوا میں 5942، اسلام آباد میں967، بلوچستان میں 367 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 747 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 16 ہزار 432 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 604 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 3.16 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 325 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 12 لاکھ 58 ہزار 657 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 49 ہزار 658 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1,572 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 23 لاکھ 802 ہزار 570 افراد کے کوروناوائرس ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus test

Omicron variant

Coronavirus deaths