Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کے حملے تیز ہونے لگے، 24گھنٹے میں 1,085 نئے کیسز رپورٹ، 05 افراد جاں بحق

اسلام آباد:پاکستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے حملے تیز ہونے...
شائع 06 جنوری 2022 09:18am

اسلام آباد:پاکستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے حملے تیز ہونے لگے، 24 گھنٹے کے دوران 1,085 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 05 افراد جان سے گئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28,955 ہوگئی جبکہ 1,299,848 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران کورونا کے مزید1,085نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 99 ہزار 848 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار 226 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 46 ہزار 300 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 573، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار984، بلوچستان میں 33 ہزار 654، گلگت بلتستان میں 10ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 682 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 05 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 955 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے خیبرپختونخوا میں 03 اموات رپورٹ ہوئیں ،اس کے علاوہ سندھ اوربلوچستان میں ایک ، ایک اموات مریض انتقال کرگیا۔

کورونااب تک سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,076 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7676، خیبرپختونخوا میں 5938، اسلام آباد میں967، بلوچستان میں 366 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 746 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 13 ہزار 046 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 636 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.32 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 247 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 57 ہزار 847 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 46 ہزار 585 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1,085 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 23 لاکھ 655 ہزار 230 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant