Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف آئی اے نے طلبہ کو بلیک میل کرنے پر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

دونوں افراد اسے رقم کی ادائیگی کے لیے بلیک میل کر رہے ہیں۔
اپ ڈیٹ 05 جنوری 2022 06:54pm

کراچی: ایف آئی اے نے جامعہ کراچی کے طلبہ کی فلم بندی، ہراساں کرنے اور بھتہ وصول کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے ایک رکشہ ڈرائیور فضل داد اور یونیورسٹی کے پروفیسر کے ڈرائیور عدنان علی کو طالب علموں کو بلیک میل کرنے، ہراساں کرنے، بھتہ خوری اور فحش ویڈیوز شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔

زیر حراست ملزمان طلباء کی اجازت کے بغیر ان کی قابل اعتراض ویڈیوز بناتا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ان کے خلاف ایک خاتون کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں افراد اسے رقم کی ادائیگی کے لیے بلیک میل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد سے ضبط کیے گئے موبائل فونز اور دیگر آلات کے فرانزک تجزیے سے ثابت ہوا کہ وہ کیمپس میں موجود کم از کم سات "جوڑوں" کو اپنی ویڈیوز اور تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے بلیک میل کرنے اور ہراساں کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ تاہم ایف آئی اے ترجمان نے کہا کہ متاثرین میں سے ایک نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔

ایف آئی اے اس بلیک میلنگ میں یونیورسٹی کے دیگر ملازمین کے ممکنہ ملوث ہونے کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

FIA

پاکستان

karachi

sindh