Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر صحت پنجاب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا نوول کورونا وائرس ٹیسٹ...
شائع 05 جنوری 2022 11:58am

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا نوول کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے,جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

کورونا وائرس اور اس کے نئے اومیکرون ویریئنٹ نے پنجاب، خاص طور پر لاہور میں اومیکرون کیسز کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

شہر میں مزید پانچ افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے حکام کے مطابق لاہور میں ریکارڈ کیے گئے نئے کیسز میں سے 86 فیصد نئے وائرس کے ہیں۔

گزشتہ ہفتے یاسمین راشد نے انکشاف کیا کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

پاکستان

punjab

Health Minister