Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: آج مزید ہلکی اور تیز بارش کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج اور کل (بدھ اور جمعرات) کو...
شائع 05 جنوری 2022 09:43am
Photo: AFP
Photo: AFP

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج اور کل (بدھ اور جمعرات) کو وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق منگل کی شام سے شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش شروع ہوئی اور بدھ کی صبح تک جاری رہی۔

چیف میٹرولوجیکل آفیسر سردار سرفراز نے کہا کہ "ایک مغربی سسٹم ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوا ہے جس کی وجہ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہو رہی ہے اور بدھ کی دوپہر تک شہر میں بارش جاری رہنے کا امکان ہے ۔

رات بھر وقفے وقفے سے جاری بارش کے درمیان آج شہر میں پارہ 14.8 سیںٹی گریڈ تک گر گیا جبکہ فضا میں نمی کی سطح 95 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پی ایم ڈی کے مطابق، سب سے زیادہ بارش جناح ٹرمینل پر ریکارڈ کی گئی، جہاں رات بھر 20.7 ملی میٹر بارش ہوئی۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں بھی بارش سے ٹریفک کی روانی میں خلل نہیں پڑا۔ محکمہ موسمیات کے چیف سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں 7 جنوری تک ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کے ایم سی کو شہر میں شدید بارشوں کے امکان کے پیش نظر الرٹ رہنے کو کہا ہے۔

پاکستان

karachi

sindh