Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں مزید 630 افراد کورونا وائرس کا شکار، 02 افراد جاں بحق

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں مزید02...
شائع 04 جنوری 2022 09:27am

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں مزید02 افراد کی جان لے لی جبکہ مزید 630 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کوروناسے اب تک 28,945 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,297,865 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 630 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 865 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 83 ہزار 165 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 630 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 498، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار 823، بلوچستان میں 33 ہزار 648، گلگت بلتستان میں 10ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 672 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 02 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 945 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے پنجاب اوربلوچستان میں ایک ، ایک اموات رپورٹ ہوئیں۔

کورونااب تک سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,075 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7673، خیبرپختونخوا میں 5933، اسلام آباد میں967، بلوچستان میں 365 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 746 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 10 ہزار 184مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 641 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 187 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 12 لاکھ 57 ہزار 147 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 44 ہزار 198 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 630 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 23 لاکھ 558 ہزار 972 افراد کے کوروناوائرس ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant