Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 02 اموات، 708 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے ...
شائع 03 جنوری 2022 09:23am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 02 افراد جان سے گئے جبکہ 708 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,943 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,297,235 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید708نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 735 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 826 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 445 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 469، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار 755، بلوچستان میں 33 ہزار 644، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 667 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 02 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 943 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ایک، ایک اموات رپورٹ ہوئیں۔

کورونااب تک سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,074 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7673، خیبرپختونخوا میں 5933، اسلام آباد میں967، بلوچستان میں 364 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 746 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 10 ہزار 184 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 632 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.55 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے144افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 56 ہزار 960 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 45 ہزار 643 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 708 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 23 لاکھ 514 ہزار 774 افراد کے کوروناوائرس ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant