Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلدیاتی قانون کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج تیسرے روز میں داخل

کراچی :بلدیاتی قانون کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج تیسرے روز ...
شائع 02 جنوری 2022 11:51am

کراچی :بلدیاتی قانون کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہوگیا، سندھ اسمبلی کے سامنے مظاہرین دھرنا دے کر بیٹھے ہیں۔

سندھ حکومت کے منظور کردہ بلدیاتی قانوں اور شہری اداروں پر قبضے کیخلاف جماعت اسلامی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاج آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔

جماعت اسلامی کے احتجاج دھرنے میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے، اطراف میں بینرزاور پینا فلیکس بھی آویزاں جن پر مطالبات کے حق میں مختلف نعرے درج ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا کالا بلدیاتی قانون واپس لیا جائے ،شہری اداروں پر قبضہ منظور نہیں ، بچوں کے مستقبل کی تحریک کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں اور مطالبات کی منظوری کی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

مظاہرین نے مزیدکہا کہ 14سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے پانی کی ایک بوند کا اضافہ نہیں کیا گیا ،کراچی کے عوام کو دھوکے اور جھوٹے اعلانات کے سوا کچھ نہیں مل رہا۔

حق دوکراچی تحریک میں لوگوں کا جذبہ بھی دیدنی ہے، دھرنے کے شرکاء نے رات سردی میں گزاری۔

karachi

Sindh Assembly

protest

Jamat e Islami