Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

افغانستان کو معاشی بدحالی سے بچانے کیلئے برطانیہ سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

لاہور:گورنرپنجاب چوہدری سرور نے افغانستان کو معاشی بدحالی سے...
شائع 02 جنوری 2022 11:46am

لاہور:گورنرپنجاب چوہدری سرور نے افغانستان کو معاشی بدحالی سے بچانے کیلئے برطانیہ سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

گورنرہاوس لاہورمیں گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورسے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن ڈینیل ہنان نے ملاقات کی۔

ڈنینل ہنان نے دہشت گردی کے خاتمے اورافغان امن میں پاکستانی کےکردارکوسراہا۔

اس موقع پرگورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کا افغان امن میں کردار دنیا کیلئے مثال ہے، افغانستان میں امن کیلئے وہاں غربت اور بے روزگاری کو کنٹرول کرنا ضروری ہے، دنیا افغانستان کے ساتھ کھڑی نہ ہوئی تو امن ایک خواب بن کر رہ جائے گا۔

گورنر پنجاب نے مزید کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے پاکستان کی قربانیوں کی کوئی مثال نہیں، افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے بھی پوری دنیا کو ایک پیج پرآنا ہوگا۔

چوہدری سرور نے افغانستان کو معاشی بدحالی سے بچانے کیلئے برطانیہ سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

lahore

United Kingdom

governor punjab

chaudhry sarwar