Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں جناح روڈپر دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی

کوئٹہ میں جناح روڈ پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی ...
اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2021 02:21pm

کوئٹہ میں جناح روڈ پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6ہوگئی جبکہ 12زخمی سول اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ سائنس کالج چوک پر گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کے مزید 2زخمی دم توڑ گئے،جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 6ہوگئی ۔

سول اسپتال کے ٹرما سینٹر کے انچارج ڈاکٹر عظیم اللہ نے آج نیوز کو بتایا کہ مرنے والے 6افراد کی میتیں ورثا ءکے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ دھماکے کے12زخمی سول اسپتال ٹراما سینٹرمیں زیرعلاج ہیں،جن میں سے 2کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

دوسری جانب جناح روڈ بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کال12ف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں قتل اقدام قتل ،دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

quetta

Blast

death casualties