Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں مزید 348 افراد کورونا وائرس کا شکار، 06 افراد جاں بحق

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 06 جانیں...
شائع 29 دسمبر 2021 09:05am

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 06 جانیں لے لیں جبکہ مزید 348 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے، کورونا سے اب تک 28,918 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,294,379 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 348 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار 379 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 81 ہزار 096 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 752 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 285، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار 534، بلوچستان میں 33 ہزار 626، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 او رآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 657 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 06 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 918 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 03 اموات ہوئیں، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 02 اور اسلام آباد میں ایک مریض کورونا کے باعث انتقال کرگیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,066 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7666، خیبرپختونخوا میں 5924، اسلام آباد میں967، بلوچستان میں 363 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 746 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 10 ہزار 065 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 636 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.87 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 192 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 12 لاکھ 55 ہزار 396 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 39 ہزار 739 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 348 افراد میں کوروناکی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 23 لاکھ 273 ہزار 887 افراد کے کوروناٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant