وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکپتن سے 4سالہ بچی کے لاپتہ ہونے کے واقعےکا نوٹس
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پاکپتن سے4سالہ بچی کے لاپتہ ہونے کے واقعےکا نوٹس لےلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پاکپتن سے4سالہ بچی کے لاپتہ ہونے کے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے آرپی اوساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بچی کی جلد بازیابی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ بچی کی بحفاظت بازیابی فوری یقینی بنائی جائے۔
پاکپتن کے نواحی علاقے سے 4سالہ بچی پراسرار طور پر لاپتہ
یاد رہے کہ پاکپتن کے نواحی علاقے سے 4سالہ بچی پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی،پولیس 5روز سے بچی کا کوئی سراغ نہ لگا سکی،ماں کمسن بیٹی کی جدائی میں غم سے نڈھال ہے۔
بچی کا ماں کا کہنا ہے کہ تھانے جائیں تو پولیس تعاون کرنے کی بجائے بھگاتی ہے،مقدمہ تو درج کیا گیا مگر 5روز بعدبھی بچی کاسراغ نہ لگ سکاجبکہ لواحقین نے حکومت سے کمسن بچی کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments are closed on this story.