Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رانا شمیم نے ججز کیخلاف حلف نامہ نوازشریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا، فوادچوہدری

نئے انکشافات نے ایک بار پھر شریف فیملی کو سیسیلین مافیا ثابت کیا، وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری
اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2021 12:27pm

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رانا شمیم نے ججز کیخلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا، نئےانکشافات نےایک بار پھر شریف فیملی کو سیسیلین مافیا ثابت کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رنا شمیم کے حلف نامے سے متعلقق اخبار کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کردی۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ رانا شمیم نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور اسلام آبادہائیکورٹ کے جج صاحبان کیخلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا۔

وزیراطلاعات فوادچوہدری نے مزید کہا کہ نئےانکشافات نےایک بار پھر شریف فیملی کو سیسیلین مافیا ثابت کیا ہے کہ کس طرح وہ ایک مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنے کی صلاحیت رکھتےہیں۔

رانا شمیم کے بیٹے نے تسلیم کیا کہ ان کے والد ن لیگ وکلاء ونگ کے عہدیدار ہیں،فرخ حبیب

دوسری جانب وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ رانا شمیم کے صاحبزادے نے خود نجی ٹی وی پر تسلیم کیا کہ ان کے والد ن لیگ وکلاء ونگ کے عہدیدار ہیں ۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ‏رانا شمیم ن لیگ وکلا ءونگ کے عہدیدار تھے، یہ بات ان کا صاحبزادہ ٹی وی پر تسلیم کر چکا ہے، یہ بہت بڑا انکشاف ہے کہ اب بیان حلفی بھی نواز شریف نے اپنی موجودگی میں عدلیہ پر حملہ کرنے کلئے تحریر کروایا ہے۔

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ اسی لئے تو نواز شریف کو گارڈ فادر کہا گیا تھا،رسی جل گئی مگر بل نہیں گیا۔

Nawaz Sharif

Information Minister

اسلام آباد

Fawad Chaudhary

Saqib Nisar

Rana Shamim

ex cheif judge GB