Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں شدید دھند، موٹروے ایم 2، ایم3، ایم4 اور ایم 11 ٹریفک کیلئے بند

لاہور:پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے ڈیرے ہیں،جس کے باعث...
شائع 26 دسمبر 2021 10:22am

لاہور:پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے ڈیرے ہیں،جس کے باعث موٹروے ایم 2،ایم3 ،ایم4 اور ایم 11 ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

کئی روز گزر جانے کے باوجود پنجاب کے میدانی علاقے اب بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخو پورہ، موٹر وے ایم 3 لاہور سے سمندری، موٹر وے ایم 4 عبد الحکیم سےگوجرہ اور موٹر وے ایم 11 دھند کے باعث لاہور سے سیالکوٹ تک بند کردی گئی ۔

شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کے باعث رات کے وقت سفر سے گریز کریں،شدید ضرورت کے پیش نظر سفر کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال ضرور کریں۔

شہری موٹروے کے حوالے سے کسی بھی رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

لاہور آلودہ ترین شہروں کی عالمی فہرست میں آج پہلے نمبر پر

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہر آج بھی اسموگ کی لپیٹ میں ہیں، آلودہ ترین شہروں کی عالمی فہرست میں لاہور 415ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ آج پہلے نمبر پر ہے۔

سردی بڑھ رہی ہے مگر دھویں کے بادل کم ہونے کا نام نہیں لے رہے،2ماہ سے لاہور آلودہ ترین شہروں کی عالمی رینکنگ میں سرفہرست ہے۔

لاہورآج بھی 415اے کیو آئی کے ساتھ آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر ہے،اس کے علاوہ پارک ویو سوسائٹی، ملتان روڈ لاہور میں 362 اے کیو آئی جبکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا ایئرکوالٹی انڈیکس 319 ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اسموگ کے بادل چھائے ہیں جو فضائی آلودگی کو بڑھا رہے ہیں۔

فیصل آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس 149، رحیم یار خان 145 جبکہ راولپنڈی کا اے کیو آئی 127 ریکارڈ کیا گیا۔

lahore

punjab

fog

air quality index

smog

Moterway M2 & M3