Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا سے مزید02 افراد چل بسے، 358 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 02 افراد...
شائع 26 دسمبر 2021 09:23am

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 02 افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 358 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28,907 ہوگئی جبکہ 1,293,440 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید358نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 93 ہزار 440 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار 525 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 553 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 204، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار 450، بلوچستان میں 33 ہزار 624، گلگت بلتستان میں 10ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 655 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 02 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 907 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں ایک اموات ہوئی، اس کے علاوہ پنجاب میں بھی ایک مریض کورونا کے باعث انتقال کرگیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,063 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7661، خیبرپختونخوا میں 5922، اسلام آباد میں966، بلوچستان میں 363 اور گلگت بلتستان میں 186اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 746 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 09 ہزار 674 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 631 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 446 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 54 ہزار 859 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 52 ہزار 050 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 358 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 23 لاکھ 148 ہزار607 افراد کے کوروناٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant