Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی طے کرلی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں...
شائع 24 دسمبر 2021 04:05pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی طے کرلی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی طے کرلی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نےبلدیاتی الیکشن میں غلطیاں نہ دہرانےکی ہدایت کی اور کہا کہ پارٹی ٹکٹس کےاجراءکی خودنگرانی کروں گا۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کوکارکنان کو منظم کرنےکی ہدایت کردی جبکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی بھرپورتیاری کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم سے سارک کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، سیالکوٹ واقعے کی شدید مذمت

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے سارک کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات ہوئی،جس میں سیالکوٹ واقعے کی شدید مذمت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان سے سارک کے سیکرٹری جنرل ایسالا رووان ویراکون نے ملاقات کی،جس میں سیالکوٹ واقعے کی شدید مذمت کی گئی اورپریانتھا کمارا کی موت پرتعزیت کا اظہارکیا گیا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسی پرتشدد کارروائیوں کا کوئی جوازنہیں ہے ،ملزمان کوجلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے باہمی اہداف اورمقاصد کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا ۔

وزیراعطم نے کہا کہ سارک اقتصادی ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے سازگارماحول فراہم کرسکتا ہے،سازگار ماحول جنوبی ایشیاء کے لوگوں کےمعیارزندگی کوبدل سکتا ہے ۔

pm imran khan

اسلام آباد

punjab

KPK

meeting