سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ
پشاور:سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،جس...
پشاور:سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،جس کی شدت 4.2ریکارڈ کی گئی۔
خیبرپختونخوا کے شہر سوات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلےکی شدت 4.2ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 226 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شدید عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
earthquake
peshawar
Sawat
rector scale
مقبول ترین
Comments are closed on this story.