Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں گیس کا بحران، عوام بلبلا اٹھے

اسلام آباد:ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے، جس...
شائع 24 دسمبر 2021 01:25pm

اسلام آباد:ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے، جس کے باعث عوام بلبلا اٹھے۔

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس ناپید ہوگئی ہے، سخت موسم میں عوام کہیں سرے سے گیس غائب ہونے اور کہیں پریشر میں کمی کے باعث بلبلا اٹھے ہیں۔

شہریوں کا شکوہ ہے کہ حکومت نے 3 وقت گیس دینے کا وعدہ کیا تھا، یہاں تو ایک وقت بھی میسر نہیں ہیں، مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے۔

ادھر کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور حیدر آباد سمیت ملک بھر میں گیس کا بحران مزید شدید ہوگیا، جو گیس 24 گھنٹوں میں کچھ دیر کیلئے آتی تھی اب وہ بھی آنا بند ہو گئی۔

لکڑیوں اور گیس سلنڈر کی قیمتیں آسمان پر چلی گئی ہیں، لائنوں میں لگ کر لوگ سلنڈر بھروانے پر مجبور ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں گیس بحران کے باعث ہوٹل مالکان نے بھی گیس پریشر میں کمی کے باعث ایل پی جی سلنڈر کا استعمال شروع کردیا ہے۔

کراچی میں گیس کی قلت،گھریلو صارفین پریشان

کراچی میں گیس کی قلت معمول بن گیا، سی این جی اور صنعتی صارفین کے ساتھ گھریلو صارفین بھی رل گئے جبکہ گھریلو صارفین گیس کی عدم دستیابی سے پریشان ہیں۔

گھروں میں گیس کی عدم دستیابی معمول ہےمہمان داری تو دور گھروں میں کھانا پکانا بھی مشکل ہوگیا ۔

گیس کی قلت سے پریشان خواتین کہتی ہیں کہ کئی کئی روز گیس نہیں آتی،اس کے باوجود بل خوب آتا ہے،گھروالوں کو ناشتہ دے سکتے ہیں، نہ دوپہر کا کھانا، بڑی پریشانی ہے، مہمان داری بھی ختم ہوگئی۔

کراچی میں سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، لیاقت آبادگولیمار، پاک کالونی، ناظم آباد، گارڈم، رنچھور لائن اور سلطان آباد سمیت متعدد علاقوں میں گیس کی عدم دستیابی کی شکایات عام ہیں۔

پشاور میں سردی میں گیس اور سی این جی نہ ملنا معمول بن گیا

پشاور میں سردی میں گیس اور سی این جی نہ ملنا معمول بن گیا جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔

پشاور میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سردی شروع ہوتے ہی گیس نایاب ہوگئی جس کا ابھی تک کوئی اتا پتا نا چل سکا، شہری، ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے۔

حکومت نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سی این جی اسٹیشنز پر سی این جی ملنے کے اوقات فکس تو کردئیے لیکن اُس سے بھی حالات بہتر نا ہوسکے، ٹرانسپورٹرز گھنٹوں قطاروں میں کھڑے رہ کر اپنا نمبر آنے کا انتظار کرتے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے گیس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی اپیل کردی۔

جنوبی پنجاب میں گیس بحران، صارفین کو شدید مشکلات

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گیس بحران جاری ہے، شہری چولہا جلانے کلئے مہنگے متبادل ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب گوجرانوالہ ریجن میں بھی گیس بحران شدت اختیارکرگیا، کم پریشر اور گیس بندش کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

karachi

اسلام آباد

lahore

peshawar

Gas shortage