Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان میں مزید 322 افراد کورونا وائرس کا شکار، 04 افراد جاں بحق

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 04 جانیں...
شائع 24 دسمبر 2021 09:17am

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 04 جانیں لے لیں جبکہ مزید 322 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے، کوروناسے اب تک 28,898 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,292,728 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 322 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار 728 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار 077 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 438 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 121، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار 392، بلوچستان میں 33 ہزار 617، گلگت بلتستان میں 10ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 654 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 04 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 898 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 03 اموات ہوئیں، اس کے علاوہ پنجاب میں ایک مریض کورونا کے باعث انتقال کرگیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,062 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7658، خیبرپختونخوا میں 5919، اسلام آباد میں 964، بلوچستان میں 363 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 746 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 09 ہزار 529 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 652 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.67 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے197 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 54 ہزار 301 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 47 ہزار 811 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 322 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 23 لاکھ 048 ہزار 609 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant