Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

اٹلی کا پاکستان کو ایل این جی فراہمی سے انکار

اسلام آباد : سنگا پور کے بعد اٹلی نے بھی پاکستان کو ایل این جی کی...
شائع 23 دسمبر 2021 12:17pm

اسلام آباد : سنگا پور کے بعد اٹلی نے بھی پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی سے انکار کردیا۔

ای این آئی نے عالمی قیمتیں بڑھنے کے بعد پاکستان کو چھ ، چھ سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس مہیا کرنے کے معاہدے کی شق نمبر میگور 4 کو نافذ کردیا۔

جنگ اخبار کے مطابق اس شق کے تحت عالمی سپلائر خریدار ملک کو ایل این جی کی فراہمی سے انکار کر سکتے ہیں لیکن انہیں معاہدے میں درج اس شق کے تحت جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، اگر کوئی عالمی کمپنی پاکستان کو معاہدہ کرکے گیس سپلائی کرنے سے انکار کرے گی تو اس کی زرضمانت دوسرا فریق ضبط کر لے گا۔

اٹلی کی ای این آئی کمپنی کے معاہدے میں گیس کی عدم سپلائی کرنے والی کمپنی کی جمع کرائی گئی 3 ملین ڈالر کی ضمانت پاکستان ضبط کر لے گا ۔

پاکستان

Italy