Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب: 24 اضلاع کے تعلیمی اداروں میں کل سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز

اسکولوں میں تدریسی عمل کے آخری روز طلبہ نے چھٹیوں کے پلانز بنائے تو اساتذہ امتحانات کیلئے پڑھائی کا شیڈول دینے میں مصروف نظر آئے۔
شائع 22 دسمبر 2021 11:28am

لاہور:پنجاب کے 24اضلاع کے تعلیمی اداروں میں 23دسمبر (کل) سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہونے جا رہا ہے، تدریسی عمل کے آخری روز اساتذہ کلاس روم میں بچوں سے چھٹیوں کے پلانز پوچھتے نظر آئے۔

طلبہ کے مزے کے دن ایک بار پھر شروع ہونے لگے ہیں کیونکہ پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیاں کل سے شروع ہو رہی ہیں۔

اسکولوں میں تدریسی عمل کے آخری روز طلبہ نے چھٹیوں کے پلانز بنائے تو اساتذہ امتحانات کیلئے پڑھائی کا شیڈول دینے میں مصروف نظر آئے۔

تعطیلات کی خوشی تو بچوں کو سب کچھ بھلا دیتی ہے، کہتے ہیں چھٹیوں میں نیند پوری کرنے کے ساتھ خوب سیر کرنی ہے۔

طالبات کی خوشیاں اپنی جگہ اساتذہ نے بھی امتحانات کیلئے پڑھائی کا شیڈول بتا دیا۔

پنجاب کے 24اضلاع میں 23دسمبر(کل ) سے تعلیمی ادارے بند ہورہے ہیں جبکہ 12اضلاع میں 3جنوری تک طلبہ کو اسکول جانا پڑے گا۔

lahore

punjab

تعلیم

Schools

winter holidays