Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی معافی قبول کر لی

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔
اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2021 11:24am

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری اور وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی کی معافی قبول کر لی اور آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی۔

الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی کی جانب سے الیکشن کمیشن پرالزامات کے کیس کی سماعت ہوئی ، اعظم سواتی وکیل کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔

ممبرالیکشن کمیشن سندھ نثاردرانی نے وزیرریلوے سے سوال کیا کہ اعظم سواتی صاحب !آپ مصروف آدمی ہیں ،پیش کیوں نہیں ہوتے؟،آپ پر ذمہ داری زیادہ ہے۔

جس پر اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو خودمختار بنانے کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔

الیکشن کمیشن سندھ کے ممبر نےمزید کہا کہ تمام ادارے آپ کے ہیں، انہیں برا بھلا کہا درست نہیں۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی کی معافی قبول کرلی۔

الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی اورفواد چوہدری کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو خود مختار بنانے کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، چاہتے ہیں حکومت اور الیکشن کمیشن میں کوئی خلیج باقی نہ رہے، غیر ملکی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے۔

اعظم سواتی نے مزید کہا کہ شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو ہر طرح سے مضبوط کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کے ممبران کو بھی کہا ہے کہ سب آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

بیرسٹرعلی ظفر نےالیکشن کمیشن میں بیان دیا کہ صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے،ماضی میں جو ہوا اس کی معذرت کر چکے ہیں، الیکشن کمیشن کے سامنے معذرت کرنا شہریوں کی ذمہ داری ہے جو نبھائی، الیکشن کمیشن نے بھی کہا کہ حکومت ہمارا ہاتھ بٹائے۔

Information Minister

ECP

اسلام آباد

Azam Khan Swati

Fawad Chaudhary

Railway Minister