Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹروے کئی مقامات سے بند

لاہور: پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدیددھند کے باعث موٹروےکو کئی...
شائع 22 دسمبر 2021 09:46am

لاہور: پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدیددھند کے باعث موٹروےکو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا ۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 2 تھوکر کو نیاز بیگ سے بابو صابو انٹر چینج تک شدید دھندکے باعث بند کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ موٹر وے ایم 3 کو فیض پور انٹرچینج سے جڑاوالہ تک شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو تک حد نگاہ میں بہتری کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔

lahore

punjab

fog

Moterway M2 & M3