پنجاب:ڈینگی ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد163 ہوگئی
پنجاب میں زیرعلاج تشویشناک حالت کے مریضوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے
پنجاب میں ڈینگی سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، رواں سال وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک سو تریسٹھ پر پہنچ گئی۔
ڈینگی مچھر سے متاثرہ افراد کی تعداد تو کم ہو رہی ہے لیکن پنجاب میں زیرعلاج تشویشناک حالت کے مریضوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔
چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور سے مزید 2افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ایک سو تریسٹھ ہوگئی۔
ڈینگی مچھر نے صوبے سے مزید 5 افراد کو نشانہ بنایا، جن میں 4 کا تعلق لاہور سے ہے۔
صوبے کے سرکاری ونجی ہسپتالوں میں ایک سو چودہ مریض زیر علاج ہیں۔
تاہم پنجاب بھر سے خطرناک مچھر نے رواں برس 26ہزار دو سو پچیس افراد کو متاثر کیا۔
پاکستان
punjab
dengue
مقبول ترین
Comments are closed on this story.