Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موسادنے قاسم سلیمانی کے قتل میں اہم کردار ادا کیا،اسرائیلی فوجی افسر کا انکشاف

خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ ہیمن نے میگزین کو بتایا کہ "سلیمانی کو قتل کرنا ایک کامیابی تھی
اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2021 10:59am
قاسم سلیمانی جنوری 2020 میں  بغداد کے ہوائی اڈے پر ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کیا تھا
قاسم سلیمانی جنوری 2020 میں بغداد کے ہوائی اڈے پر ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کیا تھا

اسرئیلی فوجی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ تمیر ہیمن نے انکشاف کیا کہ موساد نے ہی ایرانی پاسدارن انقلاب کی قدس فورس کے سابق کمانڈر قاسیم سلیمانی کو قتل کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اسرائیلی فوجی افسر کا یہ دعوی اسرائیلی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے نشر کیا تھا۔

العربیہ کے مطابق سابق فوجی افسر نےانٹیلیجنس ہیریٹیج سینٹر میگزین "ماباب مالم" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ خفیہ ایجنسی کے سربراہ کے کے طور پر میں نے 2 اہم کمانڈروں کو ختم کیا۔

انہوں نے مزید کہا اہم کمانڈروں میں ایک قاسم سلیمانی تھے اور دوسرے اسلامی جہاد کے بہاابولعطاجہنیں کو نومبر سنہ2019 میں قتل کیا تھا۔

ہیمن نے میگزین کو بتایا کہ "سلیمانی کو قتل کرنا ایک کامیابی تھی، کیونکہ ہمارے اصل دشمن، میری نظر میں، ایرانی ہیں۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم شام میں ایران کی مداخلت کو روکنے میں کامیاب رہے اور ایران کی جانب سے شدت پسندوں کو رقوم اور اسلحے کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالی، انہوں نے دعوٰی کیا کہ ہماری تمام کاروائیاں کامیاب رہیں۔

العربیہ ویب نے ایکزیژ ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک اہل کار نے یہ بتایا کہ سابق صدر چاہتے ہیں کہ قدس فورس کے سربراہ کے قتل میں اسرائیل اپنا کردار ادا کرے مگر وہ اپنی ناکامی سے پریشان تھے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے اہل کار نے مزید بتایا کہ سابق صدر ٹرمپ نے فیصلہ کیا تھا کہ امریکی اتحادی اس بات کو اہمیت دیں کہ امریکا کی تمام لڑائیاں وہ اپنی جانب سے لڑیں۔

اس کے علاوہ قاسم سلیمانی نے ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کی سربراہ تھےجو بیرون ملک میں ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروہوں کو منظم کرتے تھے۔

جنوری 2020 میں ان کو بغداد کے ہوائی اڈے پر ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کیا گیاتھا یہ ایک ایسا واقعہ جس نے دونوں ممالک کے درمیان مزید تنازعات پیدا کرد ئیے تھے۔

Iran

Qassem Soleimani

مشرق وسطیٰ

USA