Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوروناکیسزمیں کمی:پنجاب بھر کی مارکیٹس پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور:کورونا کیسز میں بتدریج کمی کے پیش نظر پنجاب بھر کی مارکیٹس...
شائع 21 دسمبر 2021 03:54pm

لاہور:کورونا کیسز میں بتدریج کمی کے پیش نظر پنجاب بھر کی مارکیٹس پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،نوٹیفکیشن کا اطلاق 21 دسمبر سے پنجاب بھر کے تمام 36 اضلاع پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ،تمام کاروباری مراکز ہفتہ کے ساتوں دن 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، تمام کاروباری سرگرمیاں احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کے ساتھ جاری رکھنے کی اجازت ہو گی، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نوٹی فکیشن کا باقاعدہ اطلاق یقینی بنائیں گے۔

سیکرٹری صحت عمران سکندرکا کہنا تھا کہ عوام معاملات زندگی بحال رکھنے کیلئےماسک پہننے، سماجی فاصلہ رکھنے سمیت ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھیں، تمام اہل افراد جلد از جلد ویکسین لگوائیں، 12سال سے زائد عمر کے تمام طالب علم ویکسی نیشن یقینی بنائیں گے۔

lahore

punjab

Corona Cases

Health Department