Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کو دوران میچ سینے میں تکلیف، اسپتال منتقل

لاہور: پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر عابدعلی کو دوران میچ سینے...
شائع 21 دسمبر 2021 12:40pm

لاہور: پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر عابدعلی کو دوران میچ سینے میں تکلیف ہوئی ،جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی میں خیبرپختونخو اور سینٹرل پنجاب کے درمیان میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جا رہا تھا۔

ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کو میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے سینے میں تکلیف ہوئی جس کےباعث انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد علی کے اسپتال میں مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جس کےبعد ہی ڈاکٹرز ان کی صحت سے متعلق آگاہ کریں گے۔

یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹر عابد علی قائداعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کررہے ہیں۔

lahore

hospital

Abid Ali