Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں مزید 270 افراد کورونا وائرس کا شکار، 04 افراد جاں بحق

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 04 جانیں...
شائع 21 دسمبر 2021 09:19am

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 04 جانیں لے لیں جبکہ مزید 270 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے ، کوروناسے اب تک 28,882 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,291,737 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 91 ہزار 737 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 481 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 267 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 023، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار 308، بلوچستان میں 33 ہزار 587، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 642 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 04 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 882 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 02 اموات ہوئیں،اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں بھی 02 مریض کوروناوائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,059 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7654، خیبرپختونخوا میں 5911، اسلام آباد میں964، بلوچستان میں 363 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 745 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 09 ہزار 557 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 743 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 297 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 53 ہزار 298 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 42 ہزار 506 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 270 افراد میں کوروناوائر س کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 22 لاکھ 907 ہزار 243 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant