Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لندن: امیکرون وائرس کے اضافے پر نئے سال کی تقریب منسوخ

صادق خان نے کہا کہ شہر میں انفیکشن ریکارڈ سطح پر ہیں اور انہیں نئے قسم کے پھیلاؤ .....
شائع 21 دسمبر 2021 09:17am

لندن: لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ لندن میں نئے سال کا بڑا جشن منسوخ کر دیا جائے گا کیونکہ اومیکرون وائرس کے کیسز میں اضافے پر تشویش بڑھ رہی ہے۔

صادق خان نے کہا کہ شہر میں انفیکشن ریکارڈ سطح پر ہیں اور انہیں نئے قسم کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ "اس کا مطلب ہے کہ ہم اس نئے سال کے موقع پر ٹریفلگر اسکوائر پر 6,500 لوگوں کے لیے جشن کی تقریب کی میزبانی نہیں کریں گے۔"

ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت سے لندن والوں کے لیے بہت مایوس کن ہوگا، لیکن ہمیں وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہییں۔

جبکہ شہری حکام نے کہا کہ جشن کے بجائے بی بی سی پر ایک "شاندار براہ راست نشریات " ہو گی۔

پیرس نے پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ اس کا سالانہ آتش بازی شو اور دیگر تقریبات منسوخ کر دی جائیں گی اور جرمنی سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ نائٹ کلبوں کو بند کرنے اور نجی پارٹیوں کے سائز کو محدود کرنے کے منصوبے کے ساتھ اس کی پیروی کرے گا۔

london

uk

COVID19

Omicron variant