Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

محمد ہریرہ ٹرپل سنچری بنانے والا دوسرا کم عمر پاکستانی بن گیا

محمد ہریرہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے...
شائع 20 دسمبر 2021 02:51pm

محمد ہریرہ قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کرکے لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

پی سی بی نے ایک ٹویٹ میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ محمد ہریرہ ٹرپل سنچری کرنے والے پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے محمد ہریرہ قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ میں ناردرن کی جانب سے کھیل رہے ہیں، انہوں نے کراچی کے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اسٹیڈیم میں بلوچستان کیخلاف اپنے فرسٹ کلاس میچ کے تیسرے دن یہ سنگ میل عبور کیا۔

ہریرہ نے ٹرپل سنچری صرف 327 گیندوں میں بنائی اور اب تک ہریرہ نے 9 فرسٹ کلاس مقابلوں میں 2سنچریاں اسکور کی ہیں۔

محمد ہریرہ کم عمر ترین بلے باز ہے جو ٹرپل سنچری بنانے والے بلے بازوں کے منتخب گروپ میں شامل ہوتا ہے۔

cricket

پاکستان