Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھبرانا نہیں ہے:زاہد احمد اور صبا قمر کی نئی فلم،ٹیزر جاری

ٹریلر میں صبا اور زاہد کے کرداروں کو ایک خوبصورت سڑک پر موٹر سائیکل پر سوار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے
شائع 20 دسمبر 2021 01:45pm
فلم عید الاضحیٰ 2022 پر ریلیز ہوگی۔
فائل فوٹو۔
فلم عید الاضحیٰ 2022 پر ریلیز ہوگی۔ فائل فوٹو۔

کراچی : پاکستانی شوبز کے مایاناز اور مشہور اداکارصبا قمر اور زاہد احمد کی نئی فلم "گھبرانا نہیں ہے" جلد ہی پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ان کے مشترکہ پروجیکٹ کا آفیشل ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

زاہداحمد نے جمعہ کو اپنے انسٹاگرام پر اس ٹیزر کو شیئر کیا جس میں کہا گیا کہ یہ فلم عید الاضحیٰ 2022 پر ریلیز ہوگی۔

فلم میں صبا قمر اور زاہد احمدکےعلاوہ سید جبران اور نیئر اعجاز بھی مرکزی کردار ادا کریں گے۔

فلم میں زاہد احمد ایک پولیس اہلکار ہے جبکہ جبران کا کردار ابھی تک واضح نہیں ہے۔ نیئر اعجاز کو ایک اعلیٰ عہدیدار کے طور پر دیکھا جائے گا۔

ٹریلر میں صبا اور زاہد کے کرداروں کو ایک خوبصورت سڑک پر موٹر سائیکل پر سوار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹیزر کے نشر ہونے کے بعد اداکارہ زرنش خان کی جانب سےنیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

زاہداحمد/انستاگرام
زاہداحمد/انستاگرام

فخر عالم نے بھی آنے والی فلم کے بارے میں ٹوئٹ کیا۔

ان کے پہلے آفیشل ٹیزر نے سوشل میڈیا پرخا صا مداحوں کی توجہ حاصل کی ہے۔

پاکستان

saba qamar

Film

Eid ul Fitr