Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 14 اموات، 277 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے، کورونا کے ...
شائع 17 دسمبر 2021 09:16am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے، کورونا کے باعث مزید 14 افراد جان سے گئے جبکہ 277 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,863 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,290,491 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 277 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار 491 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد4 لاکھ 78 ہزار 717 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 074 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 80 ہزار 887، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار215، بلوچستان میں 33 ہزار 540، گلگت بلتستان میں 10ہزار 428 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 630 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 863 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 08 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 03، پنجاب میں 02 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض کوروناکے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,055 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 7648، خیبرپختونخوا میں 5903، اسلام آباد میں963، بلوچستان میں 363 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 745 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 09 ہزار 471 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 718 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.66 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے243افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 52 ہزار 157 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 41 ہزار 927 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 277 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 22 لاکھ 730 ہزار 952 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant