Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں آج دوسرے نمبر پر آگیا

لاہور:پنجاب بھر میں دھند کے ساتھ اسموگ کے بادل بھی جانے کو تیار...
شائع 16 دسمبر 2021 12:25pm

لاہور:پنجاب بھر میں دھند کے ساتھ اسموگ کے بادل بھی جانے کو تیار نہیں، لاہور آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں آج دوسرےنمبر پر آگیا، ایئرکوالٹی لیول بھی 239تک ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کے بادل چھائے ہیں، لاہور آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں آج دوسرے نمبر پر ہے۔

مال روڈ ٹاؤن ہال کے گرد ایئر کوالٹی لیول 167، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں 223اور ٹاون شپ سیکٹر ٹو میں اے کیو آئی 239ریکارڈ ہوا۔

پنجاب بھر کے دیگر شہروں میں اے کیو آئی لیول بھی مختلف رہا، رحیم یار خان میں ایئرکوالٹی لیول 133، فیصل آباد 115اور راولپنڈی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 113ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں،موٹروے مختلف مقامات سے بند

لاہور:پنجاب کے مختلف شہر 2روز سے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، حد نگاہ انتہائی کم ہوجانے سے موٹر وے مختلف مقامات سے بند ہے، پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوگیا جبکہ دھند کے باعث بجلی کے کئی فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے۔

پنجاب میں سردی کی شدت کیا بڑھی، دھند نے بھی ڈیرے ڈال لئے، مختلف شاہراہوں پر حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی۔

موٹروے ایم 3لاہور سے رجانہ، ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3لاہور سے عبدالحکیم، ایم 5شیر شاہ سے رحیم یار خان جبکہ ایم 11 لاہور سے سیالکوٹ تک بند کرنا پڑا۔

شدید دھند کے باعث رات گئے بجلی کے مختلف فیڈرز ٹرپ کرگئے جن کی بحالی کا کام صبح مکمل کیا گیا۔

وزیر آباد، پتوکی، قصور، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ساہیوال سمیت مختلف علاقوں میں دھند نے نظام زندگی مفلوج کردیا، دھند کے باعث پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول بھی شدید متاثر رہا۔

lahore

punjab

fog

air quality index

smog