جنوبی پنجاب میں 4دانش اسکولوں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کاحکم
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےجنوبی پنجاب میں 4دانش اسکولوں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت پنجاب دانش اسکولز اینڈ سینٹرز آف ایکسی لینسی اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں طلبہ کو مفت یونیفارم کی فراہمی اور دانش اسکول کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے دانش اسکولز اتھارٹی کو انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی اجازت بھی دے دی۔
عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ پنجاب میں ایشیاء کا سب سے بڑا بورڈنگ ادارہ ملک کیلئے اعزاز ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزیدکہنا تھا کہ دانش اسکولز اتھارٹی کی کارکردگی دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے، کوٹ قیصرانی، تونسہ، بھکر اور منکیرہ کے دانش سکولوں کے زیر تکمیل پراجیکٹ کوجلد ازجلد مکمل کیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.