Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
10 Rajab 1446  

پنجاب میں شدید دھند: لاہور سے سمندری اور سیالکوٹ موٹروے ٹریفک کیلئے بند

لاہور: پنجاب میں شدید دھند کے باعث لاہور سے سمندری اور سیالکوٹ...
اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2021 11:26am

لاہور: پنجاب میں شدید دھند کے باعث لاہور سے سمندری اور سیالکوٹ موٹروے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کےباعث موٹروے ایم 3 کو لاہور سے سمندری تک اور ایم 2 کو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک بن کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کوبھی دھند کے باعث بند کردیاگیا ہے ۔

ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں، رفتار کم اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں جبکہ کسی مشکل کی صورت میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں ۔

لاہور میں سردی کے ساتھ دھند میں بھی اضافہ، ٹرینوں کا شیڈول متاثر

لاہور میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ دھند بھی بڑھنا شروع ہوگئی ہے جس نے ٹرینوں کا شیڈول متاثر کردیا ۔

سردی بڑھتے ہی لاہور میں دھند کی سفید چادر سی چھا گئی، ہر شاہراہ، ہر کونا اس سفیدی سے بھرا ہے۔

لاہور کے ریلوے اسٹیشن پر بھی یہی حال ہے جہاں مسافر انتظار کررہے ہیں مگر دھند کے باعث ٹرینوں کا کہیں اتا پتہ نہیں۔

ریلوے حکام کہتے ہیں کہ ڈرائیور کی مہارت ہے جو اتنی دھند میں ٹرین چلا رہے ہیں، تاخیر سے پہنچنا نہ پہنچنے سے بہتر ہے،عوام اسٹیشن پر معلومات لے کر پہنچیں۔

دھند کے باعث اپ شالیمارایکسپریس، عوام ایکسپریس، پاک بزنس، قراقرم، علامہ اقبال اور شاہ حسین سمیت 8ٹرینیں 4سے 5گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

پتوکی میں شدید دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں

پتوکی میں شدید دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

پتوکی کے نواحی علاقے کوٹ رادھا کشن میں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثےمیں متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ،حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیورکی غفلت کے باعث پیش آیا۔

lahore

punjab

fog

moterway

Sialkot

smog