پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 04 اموات، 370 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 04 افراد انتقال کرگئے جبکہ 370 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28,843 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد1,289,913ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 370 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 89 ہزار 913 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار 412 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 985 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 80 ہزار 760، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار 172، بلوچستان میں 33 ہزار 539، گلگت بلتستان میں 10ہزار 427 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 608 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 04 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 843 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 02 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں بھی 02 مریض کوروناکے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,052 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں7640، خیبرپختونخوا میں 5896، اسلام آباد میں963، بلوچستان میں 363 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 743 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 09 ہزار 292 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 706 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.82 فیصد رہی۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے194افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 51 ہزار 778 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 44 ہزار 609 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 370 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 22 لاکھ 646 ہزار 130 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
Comments are closed on this story.