Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں فضائی آلودگی کا زور برقرار، دنیا کے آلودہ شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر

لاہور: پنجاب میں فضائی آلودگی کا زور برقرار ہے، دنیا کے آلودہ...
شائع 12 دسمبر 2021 11:04am

لاہور: پنجاب میں فضائی آلودگی کا زور برقرار ہے، دنیا کے آلودہ شہروں میں لاہورآج بھی پہلی پوزیشن پر براجمان ہے،شہری اسموگ کے حوالے سے حکومتی کارکردگی سےمایوس ہوگئے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ نے مزید اضافہ کردیا،لاہورآج بھی دنیا کے آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں پہلے نمبرپرہے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق لاہور شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 265 سے348 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی کا ایئرکوالٹی انڈیکس 201، فیصل آباد 119اور رحیم یار خان کااے کیو آئی166 ریکارڈ کیا گیا، بڑھتی فضائی آلودگی نےشہریوں کو بھی پریشان کر دیا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں اسموگ کا خاتمہ بارش برسنے کے بعد ہی ہوگا تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں پنجاب کے کسی بھی حصے میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

lahore

punjab

air quality index

smog