Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرکٹر آصف علی نے اپنے بلے کے بھاری ہونے کی وجہ بتا دی

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی نے اپنے بلے کے...
شائع 12 دسمبر 2021 10:10am

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی نے اپنے بلے کے بھاری ہونے کی وجہ بتا دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں آصف علی نے بتایا کہ پوری ٹیم میں سب سے زیادہ بھاری بلا میرا ہی ہے۔

قومی کرکٹر آصف علی نے بتایا کہ میں آخری اوورز میں بیٹنگ کیلئے جاتا ہوں، بلے بنانے والی کمپنی کو خود فون کرکے اسپیشل بلا تیار کرنے کا کہتا ہوں۔

آصف علی کا کہنا تھاکہ میرے بلے میں سارا وزن نیچے کی طرف ہوتا ہے تاکہ آخری اوورز میں کسی بھی گیند پر ہٹ کرنے میں آسانی ہو۔

قومی کرکٹر کامزید کہنا تھاکہ اوپنر کے مقابلے میں میرا بلا مختلف ہے کیونکہ انہیں ہر طرف شارٹ لگانے ہوتے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کخلا ف سیریز کے حوالے سے آصف علی کا کہنا تھاکہ ملک میں شائقین کے سامنے کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں۔

کرکٹر آصف علی نے شائقین کرکٹ سے کورونا ضابطہ کار پر عمل درآمد کرنے کی اپیل بھی کی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔

PCB

Asif Ali

lahore

Pakistan Cricket Team