Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 07 اموات، 288 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج...
شائع 12 دسمبر 2021 09:36am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 07 افراد انتقال کرگئے جبکہ 288 نئے کیسزرپورٹ ہوئے،کوروناسےاموات کی مجموعی تعداد 28,830 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 1,289,049 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران کورونا کے مزید 288 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ89 ہزار 049 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 77 ہزار 869 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 839 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 80ہزار 661، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار 117، بلوچستان میں 33 ہزار 531، گلگت بلتستان میں 10ہزار 426 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 606 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹرک کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 07 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 830 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 04 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں 02 اورسندھ میں ایک مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,051 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7636، خیبرپختونخوا میں 5889، اسلام آباد میں962، بلوچستان میں 363 اور گلگت بلتستان میں 186اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 743 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 09 ہزار 118 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 740 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.62 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 674 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 51 ہزار 101 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 46 ہزار 006 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 288 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 22 لاکھ 525 ہزار 190 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant