الیکشن کمیشن کا سندھ میں حلقہ بندیاں مؤخر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں حلقہ بندیاں مؤخر...
اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں حلقہ بندیاں مؤخر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےاسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ سے ملاقات کی اورای سی پی کی جانب سے سندھ کے تمام اضلاع، شہری اور مقامی علاقوں کی حدود تقسیم کرنے پر پابندی سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں سندھ حکومت نے قانون سازی کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت طلب کی، جسے چیف الیکشن کمیشن نے منظور کرتے ہوئے سندھ میں حلقہ بندیاں مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔
اہم ترین ملاقات میں الیکشن کمیشن کے رکن شاہ محمد جتوئی اور کمیشن کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
CM Sindh
Murad Ali Shah
ECP
اسلام آباد
Sikandar Sultan Raja
sindh
cheif election commisioner
مقبول ترین
Comments are closed on this story.