Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، کون سے 2 پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل؟

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی...
شائع 09 دسمبر 2021 09:32am

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستان کے کون سے 2 کھلاڑیوں کو ٹاپ 10 میں شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں انگلینڈ کے جوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرار جبکہ بولرز کی رینکنگ میں پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے۔

پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبرپر موجود ہیں ۔

اس کے علاوہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں پیٹ کمنز کا پہلا نمبرہے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی کا پانچواں نمبر برقرار ہے۔

رینکنگ میں بھارت کے میانک اگر وال اور نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل نے لمبی چھلانگ لگائی جس کے بعدمیانک اگروال 30 درجے بہتری کے بعد 11 ویں اور اعجاز پٹیل 23 درجے بہتری کے بعد 38 ویں نمبر پر آ گئے۔

پاکستان

ICC

dubai