Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس: چیف الیکشن کمشنر نے رپورٹ موصول ہونے کی تصدیق کردی

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پی ٹی آئی فارن...
شائع 07 دسمبر 2021 03:42pm

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق موصول اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سیل ہے،جو میری میز پر موجود ہے، رپورٹ ابھی خود بھی نہیں دیکھی، رپورٹ کا جائزہ لینے جمعرات کو ان کیمرا اجلاس ہو گا، جائزہ لےکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن میں ووٹرز کے قومی دن کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن یقینی بنا رہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع میسر ہوں،شفاف انتخابات یقینی بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا ہے، تمام سوشل میڈیا فورمز کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ 3ماہ میں 40فیصد خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا، نادرا ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے الیکشن کمیشن کی معاونت کر رہا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا کہ عام انتخابات 2023 کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے، انتخابات سے پہلے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں۔

ECP

اسلام آباد

report

Scrutiny committee

pti foreign funding case

cheif election commisioner

Sikander Sultan Raja