Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی عالمی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر

لاہور:پنجاب میں اسموگ کا راج ختم نہ ہوسکا، دنیا کے آلودہ ترین...
شائع 07 دسمبر 2021 11:44am

لاہور:پنجاب میں اسموگ کا راج ختم نہ ہوسکا، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی عالمی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر ہے،ایئر کوالٹی انڈیکس 368ریکارڈ کیا گیا۔

اسموگ کے بادل جانے کو تیار ہی نہیں، پنجاب بھر میں چھائے دھویں کے بادلوں نے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور مسلسل پہلی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 368ہے جس کے باعث شہری آنکھ، ناک اور گلے کے امراض کا شکار ہورہے ہیں۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق فیصل آباد کا ایئر کوالٹی لیول 169، رحیم یارخان 174جبکہ راولپنڈی کا اے کیو آئی 86ریکارڈ کیا گیا۔

lahore

punjab

air quality index

1st position

smog