Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 07 اموات، 232 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 07 افراد...
شائع 07 دسمبر 2021 09:28am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 07 افراد جان سے گئے جبکہ 232 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,784 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,287,393 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 232 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 393 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 76 ہزار 958 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 560 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 80 ہزار 412، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار 960، بلوچستان میں 33 ہزار509، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 414 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 580 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 07 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 784 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 02،02 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب ،سندھ اور اسلام آباد میں ایک ،ایک مریض کوروناکے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,042 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7627، خیبرپختونخوا میں 5864، اسلام آباد میں961، بلوچستان میں 362 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 742 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 11 ہزار 828 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 813 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.56 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 319 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 46 ہزار 783 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 41 ہزار 062 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 232 افراد میں کوروناکی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 22 لاکھ 295 ہزار 147 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test